ابنا: ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ نے اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج تکفیری سلفی گروہ، اسلام کے نام پر تسلط پسندانہ نظام خاص طور پر امریکہ کی خدمت کررہے ہيں، کہا کہ سلفی عناصر دشمنوں کے آلۂ کار میں تبدیل ہوگئے ہیں اور وہ اسلام کے چہرے کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔ جناب سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی افریقہ کے اپنے دورے میں جوہانسبرگ کے اسلامی مرکز کی نماز جمہ میں شرکت کی اور اس مرکز کے عہدیداروں کی، اس صوبے میں اسلامی سرگرمیوں کے باعث قدردانی کی۔ رئیسی نے آج اسی طرح سووتو شہر کے مرکز جامعۃ المصطفی میں طلباء سے بھی ملاقات کی۔ ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ، جنوبی افریقہ کی دینی اور ثقافتی صلاحیتوں اور گنجائشوں کے جائزے اور اس سلسلے میں با اثر شخصیات سے ملاقات کے مقصد سے، جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں۔.......
/169